مری، یکم اگست (اے پی پی ):خراب موسم ،شدید دھند ،تیز موسلا دھار بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ریسکیو اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔
انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کے مطابق تحصیل بھر میں روزمرہ ایمرجنسیز روڈٹریفک حادثات،میڈیکل ایمرجنسیز،آگ لگ جانے کے واقعات اور دیگر ایمرجنسیز پر بر وقت رسپانس سمیت پیشنٹ ٹرانسپورٹ سروس کے زریعے انتہائی سیریس مریضوں کو سول ہسپتال مری سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں بخفاظت منتقلی کے ساتھ ساتھ مری میں آنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں امدای ہیلپ لائن 1122اور 0519330016 پر رابطہ کریں تاکہ جلد سےجلد امدای کارروائیوں کو جاری کیا جاسکے۔











