مصیبت زدہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا اپنا کردار ادا  کرے ؛ وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ

8

اسلام آباد،24اگست  (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر  برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے بدھ کو یہاں میڈیا سے  گفتگو میں کہا ہے کہ مصیبت زدہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا اپنا کردار ادا  کرے ۔انہوں نے کہا کہ  حالیہ سیلاب اور شدید مون سون موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے،دنیا کے کئی ممالک اس قدرتی آفت کا شکار ہیں،سیلاب سے پندرہ لاکھ سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں،وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دئیے ہیں،متاثرہ علاقوں میں 25 ہزار روپے فی خاندان  فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے،اس مقصد کے لئے 37 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ مزید فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔