چنیوٹ ،05 اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے اور کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے حوالہ سے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے ہوتی ہوئی اور قائد اعظم اکیڈمی میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رمران عصمت پنوں ،سی او ایجوکیشن ۰ہیلتھ ۰ایم سی ۰سول ڈیفنس ، وکلاء، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات ،طلباء و طالبات ،اساتذہ کرام سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کی انڈیا کی سفاکیت و بربریت کے خلاف نعرے بازی شرکاء کے کشمیریوں سے رشتہ کیا ،لا الہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ریلی کے شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیاُ۰
بعد ازاں قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی چنیوٹ میں سیمینار منعقد کیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارت کے ظالمانہ سلوک و سفاکیت کیخلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیائے تاریخ میں بڑے بڑے ظلم ہوئے کشمیریوں پر ظلم کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہم کشمیری بھائیوں کی ظلم سے آزادی کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔