پانچ اگست بھارت پر بدنما داغ، تاریخ کا سیاہ دن ہے،سیکرٹری عابد مجید

8

پشاور، 5اگست(اے پی پی): سیکرٹری، محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا محمد عابد مجید  نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن بھارت پر ایک بدنما داغ ہے اور یہ  تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔

وہ آج صبح یوم یکجتی کشمیر کی مناسبت سے محکمے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔صبح 9 بجے محکمے کے تمام عملہ نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر خصوصی پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانے گایا گیا.

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری عابد مجید نے کہا کہ آج سے تین سال قبل 5 اگست کو کشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غاصبانہ بھارتی اقدام تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جائے گا، پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور رہینگے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پورے صوبے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔