پشاور، 05اگست(اے پی پی): مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے جابرانہ اقدام کو تین برس مکمل ہونے پر آج پاکستان بھر میں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ استحصال منایا جارہا ہے۔پشاور میں بھی اس دن کے حوالے سے مختلف ریلیاں نکالی گئیں اور واکس کی گئیں، اس سلسلے میں پشاور کے قصہ خوانی بازار میں یوم استحصال کشمیر ریلی بھی نکالی گئی، جسمیں مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ صدر ملک مہر الہی، قصہ خوانی بازار صدر شیخ رزاق اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔











