ملتان، 21 اگست (اے پی پی): محکمہ جنگلات توسیع ملتان کے تعاون سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان باروزئی نے شجرکاری کے حوالے سے آگاہی واک کی قیادت کی اور اپنے دست مبارک سے پودا لگایا۔انہوں نے عوام میں مفت پودے بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر راشد محمود ڈویژنل فاریسٹ آفیسر توسیع ملتان ایس ڈی او شیخ رفیق ممتاز، جوائنٹ سیکریٹری سول سوسائٹی فورم ملتان میاں وقاص فرید قریشی،رانا محمد شہزاد بلاک آفیسر،محمد زبیر ہیڈ کوارٹرز انچارج ،عبد الستار ہیڈ کوارٹر انچارج ودیگر عملہ موجود تھا۔