ملتان، 13 اگست (اے پی پی ): آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملتان ڈویژن میں رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں ، ای خدمت سنٹر میں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے جشن آزادی کیک کاٹا اور ای خدمت سنٹر میں پودا بھی لگایا۔ تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جس نے شرکاء کا جوش دوبالا کردیا۔
اس موقع پر کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس دھرتی کیلئے جانیں قربان کرنے کا عزم رکھتی ہے،یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔
مینجر ای خدمت سنٹر عبد الروف نے کہا نئی نسل کو آزاد وطن کیلئے کی گئی جدوجہد یاد دلانے کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔