ملتان، 14 اگست (اے پی پی ):گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں 14اگست جشن آزادی کے موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، میاں وقاص فرید قریشی، شوکت بدر، رانا محمد اسلم ساغر نے کیک کاٹا اور پر چم کشائی کی۔
اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، میاں وقاص فرید قریشی، شوکت بدر نے کہا کہ14اگست تجدید عہد کا دن ہے، پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے باعث معرض وجود میں آیا ہے، نوجوان اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر اس کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم نے مسلمانوں کے آزاد مملکت کا جو خواب دیکھا تھا وہ پورا ہو گیا، اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے قائد کے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں۔
اس موقع پر رانا اسلم ساغر، امام الدین، قاری حبیب الرحمن نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر اپنا ظلم و ستم ختم کرے، اقوا م متحدہ نہتے مسلمان کشمیریوں کو انکے حقوق دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، وطن کی سرحدوں کے امین پاک فوج کے شہداء کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و عالم اسلام کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر تقریب میں امام الدین، قاری حبیب الرحمان، رانا محمد انور، میر اجمل، میرعادل،ربنواز وینس، میاں اسید، میاں احمدودیگر بھی شریک تھے۔