موجودہ حکومت نے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے مشکل فیصلے کیے؛ انجینئر امیر مقام

11

 

اسلام آباد ، 12 اگست  (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وثقافت ڈویژن  انجینئر امیر مقام نے  جمعہ  کو یہاں  پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں  لوک ورثہ میں منعقدہ  تین روزہ ثقافتی میلے  سے  خطاب میں کہا ہے کہ  موجودہ    حکومت   نے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے مشکل فیصلے کیے  ہیں  ،  وزیر اعظم شہباز شریف  ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں اور  ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔