موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، مشتاق احمد غنی 

8

پشاور،01 اگست{اے پی پی}: قائم مقام گورنرخیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبہ میں پرائیویٹ طبی اداروں کی سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ مشترکہ طبی خدمات قابل تحسین ہیں، اس ضمن میں نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن طبی تعلیم اور طبی اصطلاحات کے لئے ایک سازگار کلچر فراہم کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قائم مقام گورنرخیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے پیر کونارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن حیات آباد کے دورہ کے موقع پر کیا،جہاں انہوں نے نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن حیات آباد کے UpToDate (ڈیجیٹل پلیٹ فارم فار اسٹوڈنٹس اینڈ فیکلٹی) نظام کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک بھر میں صحت کے نظام میں بہتری لانے کے لئے تیار ہے، اور یہ UpToDate نظام موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس UpToDate نظام سے شعبہ صحت اور طبی علاج معالجہ کے معیار میں مزید بہتری آئے گی-

مشتاق احمد غنی نے کہا کہ مریضوں کو بہترین دیکھ بھال فراہم کرنا اور 25 سے زیادہ طبی خصوصیات UpToDate سسٹم کو قابل اعتماد بناتا ہے، تاہم سرکاری اور پرائیویٹ طبی اداروں کا بنیادی مقصد مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونا چاہیئے