موسیٰ خیل؛ دن بھر کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، کچے مکانات منہدم،8افراد جانبحق

4

موسیٰ خیل،14 اگست (اے پی پی ):بلوچستان بھر کی طرح ضلع موسیٰ خیل میں دن بھر کی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مسلسل چھ گھنٹے کے طوفانی بارش سے  درجنوں  کچے مکانات منہدم ہوئے درجن کے قریب افراد لاپتہ جبکہ 8افراد جانبحق  ہو  گئے ہیں ۔  بارش سے  رابط سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، امدادی کارروائیوں کی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل  خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اندر پوڑ میں ڈیم ٹوٹ گیا جبکہ شہر کے قریب خزانہ بند ناقص میٹریل سے تعمیر ڈیم کو ٹوٹنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔