میرپورخاص؛ ایس ایس پی اسد علی کا بارش سے متاثرہ مختلف مقامات کا دورہ،  پولیس کو ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت

11

میرپورخاص، 18 اگست (اے  پی پی ):  ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری نے ضلعی  میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف مقامات کا دور کیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص نے پولیس کی ریسکیو ٹیمز تشکیل دینے کے احکامات جاری کیں کہ بارش ذدہ علاقوں میں ریسکیوز کا عمل کرکے شہریوں کو فی الفور ریلیف مہیا کریں۔

میرپورخاص پولیس کی جانب سے ایسی جگہ پر جہاں پانی زیادہ ہے پکٹ بھی لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میرپورخاص پولیس، لوکل ایڈمنسٹریٹر کے ساتھہ بھی مل کر اپنا کام سر انجام دے رہی ہے، میرپورخاص پولیس کیجانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی تشکیل دیا گیا جو چوبیس  گھنٹے مصروف عمل رہے گا جبکہ  کسی بھی قسم کی شکایت کو فی الفور حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔  ڈی ایس پی سٹی منظور علی لکھی، اور ڈی ایس پی سی آئی اے فضل الحق چانڈیو کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے، شہری پولیس کنٹرول نمبر 02339290065 پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔