میرپورخاص،04 اگست ( اے پی پی): میرپورخاص ڈویژن کے تینوں اضلاع میں “یوم شہداء پولیس” کے حوالے سے تقاریب ہوئیں، صبح کو قران خوانی کی گئی اور شہیدوں کے قبروں پر پھول اور دعا قل ادا کی گئی جبکہ یادگار شہداء پر سلامی دی گئی۔
مرکزی تقریب میرپورخاص شہر میں ہوئی، جہاں شہداء کی فیملیز، تاجروں، پریس کلب کے صدور، وکلاء اور علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری، ایس ایس پی اسپیشل برانچ عاشق حسین بوزدار، مذہبی رہنما مولانا حفیظ الرحمن فیض ، مولانا ضیاء حیدر ، تاجر رہنما امین میمن، انیس شیخ ،ضلعی صدر بار ایسوسی ایشن شوکت راہمون، نامور صحافی ھاشم شر، فلک شیر، نذیر پنھور، سول سوسائٹی سے کاشف بجیر ، محمد بخش کپری نے خطاب کیا اور شہداء سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہیدوں کے جن بچوں نے تعلیم، یا دوسرے شعبے میں کار ہائے نمایان انجام دیئے تھے، ان کو شیلڈز و انعامات دیئے گئےاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا “یوم شہداء پولیس” کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر نے علماء، تاجر، وکلاء، شہریوں، سول سوسائٹی کی شرکت پر شکریہ ادا کیا. آخر میں شہداء کی فیملیز، و شہر کے معززین نے بڑے کھانے میں شرکت کی۔