میر پور خاص؛500 افراد کو پانی سے نکال کر ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے،میجر زرار

13

میرپورخاص ،24 اگست(اے پی پی): میجر زرار نے کہا کہ ابتک 500 افراد کو پانی سے نکال کر ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے اورکہا کہ گونگے بہروں کے گوٹھ میان میں بھی ریلیف کا کام کیا جارہا ہے،آج شام تک این ڈی ایم اے سے ایک ہزار افراد کے لیے ریلیف کا سامان پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پاک فوج کے جوان مزید گاؤں گوٹھ بچانے کے لیے مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی  میرپورخاص کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان آرمی پاکستان نیوی، میرنس کے چار افسران 45 جوان میجر اسرار کی سربراہی میں اس وقت میرپورخاص ضلعی میں بہت زیادہ متاثر ہونے والے تحصیل جھڈو کی یونین کونسل روشن آباد، گاؤں سائیداد علیانی میں مسلسل بارش کے بعد سیم نالوں، پران اور نہروں سے شگاف پڑنے اور ٹاپ ہونے بعد درجنوں گاؤں سے لوگوں کو کشتیوں سے نکال رہے ہیں۔