اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعہ کو یہاں پاکستان یوتھ کنوونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ نئی نسل کو ایسا پاکستان دیں جس میں نفرت اور تقسیم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی آبادی میں نوجوان 65 فیصد ہیں ، نوجوان اصل میں ہمارا مستقبل ہے ، ہم نے اپنی زندگی گزار دی ہے، پاکستا ن کے قیام کو 75 سال مکمل ہوگئے ہیں، انشا اللہ قیامت تک پاکستان قائم و دائم رہے گا ۔