نارووال؛انسدادپولیومہم کاافتتاح،ڈپٹی کمشنرشاہدفرید کی قیادت میں پولیو آگاہی ریلی بھی نکالی گئی

14

نارووال،20اگست( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرشاہدفرید  نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوویکسین کےقطرے پلاکرانسدادپولیومہم کاافتتاح کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنرنارووال کی قیادت میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ پولیوویکسین کے 2قطرےبچوں کے روشن مستقبل کے لیے نہایت ضروری ہیں،ان کی صحت مند زندگی کاانحصار انہی دوقطروں پر ہے جس سے یہ ساری عمرکے لیے محفوظ ہوسکتےہیں لہذاوالدین کواپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انہیں قطرے پلاناہوں ہوں گے بصورت دیگر انہیں کسی بڑی آزمائش سے بھی گزرناپڑسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیوویکسین کے دوقطرے بچوں کی صحت مند زندگی میں انقلاب برپاکرسکتے ہیں، اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی اورمذہبی طبقہ سمیت ہرفرد کواپناکرداراداکرناہوگا۔

فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرکو بتایا کہ ضلع نارووال میں22 اگست سے 26اگست تک پولیو مہم جاری رہے گی اورمہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے  3لاکھ 65ہزار198کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 81فکسڈ اور38ٹرانزٹ ٹیموں سمیت مجموعی طورپر 1ہزار298ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میں  شعبہ، ڈینٹل، میڈیکل،ارتھوپیڈک،ڈاییلاسز،میڈیکل سٹور،میڈیکل سوشل برانچ ودیگرشعبہ جات اور ڈی ایچ کیوہسپتال کی ایمبولینس گاڑیوں کابھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں قائم پناہ گاہ کابھی دورہ کیااوروہاں پر مسافروں کودی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد طارق، ایم ایس ڈاکٹرفرازنور،نمائندہ عالمی ادارہ صحت میڈم ثمن بھٹی،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،فوکل پرسن برائے ڈینگی ڈاکٹرراحت علی،انچارج شعبہ ڈائیلاسزطارق شاہین،نرسنگ انچارج نبیلہ احسان الحق ودیگراس موقع پرموجودتھے۔