نارووال؛ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے ظفروال کے قریب میلاموڑ پرایل پی جی گیس پلانٹ کادورہ،فائرسیفٹی آلات کا جائزہ لیا

13

نارووال،21اگست( اے پی پی): ڈائریکٹرسول ڈیفنس،حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے ظفروال کے قریب میلاموڑ پرایل پی جی گیس پلانٹ کادورہ کیا۔سی ڈی اونارووال نے ایل پی جی گیس پلانٹ میں کسی بھی ایمرجنسی میں آگ بھجانے والے حفاظتی آلات  کافزیکلی طورپر چیکنگ کی۔انہوں نے گیس پلانٹ کی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی او سول ڈیفنس عاصم ریاض واہلہ نے کہاکہ ایل پی جی گیس پلانٹ کے دورہ کامقصد پلانٹ پرنصب فائرسیفٹی آلات کی فکنشنل حالت کوچیکنگ کرنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی ومالی نقصان پرقابوپاناہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں تین سے چھ ماہ کے دوران کمرشل اداروں کی انسپکیشنزکرناہے، محکمہ سول ڈیفنس کی پالیسی میں شامل ہے اور فائرسفیٹی کی مکمل طورپرفزیکلی انسپیکشنز کے بعد انہیں این او سی جاری کیاجاتاہے۔

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرعاصم ریاض واہلہ نے مزید کہاکہ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنرشاہدفرید کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے تمام سرکاری دفاتراورتعلیمی اداروں میں شہری دفاع کی تربیت کاسلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سول ڈیفنس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکرہاہے۔

ایل پی جی گیس پلانٹ پر محکمہ سول ڈیفنس اورگیس پلانٹ کے ملازمین کی طرف سےفرضی مشق کاانعقاد کیاگیاجس میں بم ڈسپوزل سٹاف نے کسی بھی ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کے لیےآگاہی تربیت اور لیکچر دیاگیا۔

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرنے کہاکہ ان اقدامات کامقصد شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کویقینی بناناہےکیونکہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ سول ڈیفنس کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے۔

ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،انسٹرکٹر کمانڈرمحمد شریف باجوہ،شبیراحمدکے علاوہ مینجرماسٹرمحمدیوسف،سپروائر ودیگراس موقع پر موجودتھے۔