نظریاتی ملک کی حیثیت سے پاکستان کے دشمن بہت ہیں لیکن سازشوں کا سر کچلنا ہے؛ وفاقی وزیر مولانااسد محمود

22

اسلام آباد، 12 اگست  (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز  مولانااسد محمود   نے  جمعہ کو  یہاں  ڈائمنڈ جوبلی  کی تقریبات کے سلسلہ میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب میں  کہا ہے کہ   یوم آزادی  مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ وفاداری کی تجدید کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی ملک کی حیثیت سے پاکستان کے دشمن بہت ہیں لیکن سازشوں کا سر کچلنا ہے۔