وطن عزیر کی 75 ویں سالگرہ پر تحریک آزادی کے جانثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف 

8

اسلام آباد، 14 اگست (اے پی پی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے یوم آزادی  پر  قوم سے خطاب میں   کہا ہے کہ وطن عزیر کی 75 ویں سالگرہ پر تحریک آزادی کے جانثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعمیر پاکستان کے مشن کو قومی سیاسی قیادت نے جمہوری و آئینی جدوجہد سے آگے بڑھایا۔