وہاڑی ، 07 اگست (اے پی پی ):آٹھویں محرم الحرام کا علم غازی عباس علمدار علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر ابو طالب ایف بلاک سے برآمد ہوکر اپنے مقرر کردہ راستوں کارخانہ بازار،جناح روڑ،ریل بازار اورغلہ منڈی سے ہوتے ہوئے شام 5 بجے واپس امام بارگاہ قصر ابو طالب آکر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے اطراف میں عزاداروں کے لئے لنگر نیاز ،پانی اور شربت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس میں عزاء دار سینہ کوبی کرتے ہوئے شہنشاہ وفا حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کو پرسہ پیش کررہے ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ تمام محکمہ جات کے اہلکاران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں۔