ویمن یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر الیکشن مکمل ، ڈاکٹر مصباح مرزا اور ڈاکٹر مریم زین تین سال کےلئے منتخب

10

ملتان،04اگست (اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان  کی اکیڈمک کونسل میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر الیکشن مکمل ، ڈاکٹر مصباح مرزا اور ڈاکٹر مریم زین کو ممبر اکیڈمی کونسل تین سال کےلئے منتخب کرلیاگیا ۔

 ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کےلئے پولنگ گزشتہ روز ہوئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ڈپٹی سیکرٹری ساؤتھ پنجاب محمد عمران اور ممبر سنڈیکیٹ سید ابن حسین   نے  بھی شرکت کی۔ الیکشن کمشنر رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب نے ووٹنگ کی نگرانی کی، الیکشن میں تین امیدواروں نے شرکت کی جن میں پروفیسر مریم زین، پروفیسر عدیلہ سعید، اور پروفیسر مصباح مرزا شامل تھیں جبکہ 13 اساتذہ  نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق ڈاکٹر مصباح مرزا نے 11 ووٹ جبکہ  ڈاکٹر مریم زین نے 7 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی  نے پرامن الیکشن کے انعقاد پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جمہوری طریقے سے اکیڈمک کونسل کی تشکیل کی جارہی ہے اور کہا   اساتذہ کی امنگوں کی ترجمان ٹیچرز کی کونسل میں موجودگی سے کوالٹی ایجوکیشن کویقینی بنایا جاسکے گا، امید ہے کامیاب ہونے والے ممبران اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور یونیورسٹی کی نیک نامی میں اضافے کا باعث  بنیں گے۔