ٹنڈو محمد خان؛وفاقی وزیر سید نوید قمر کا برسات متاثرہ علاقوں کا دورہ،اپنی موجودگی میں نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا

6

ٹنڈو محمد خان،28اگست (اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت و صنعت سید نوید قمر بغیر سیکیورٹی اچانک ٹنڈو محمد خان کے برسات متاثرین کی داد رسی کیلئے پہنچ گئے،انہوں نے ٹنڈو محمد خان شہر کے تجارتی علاقوں چاندنی چوک، پاکستانی چوک، سیرت النبی چوک، سبزی منڈی، اناج منڈی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

 برسات تھمنے کے کئی روز بعد بھی جن شہری علاقوں میں کئی فٹ برساتی جمع تھا سید نوید قمر نے اپنی موجودگی میں اس کی نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا، شہری علاقوں میں برساتی پانی کی موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، برسات متاثرین کو راشن کی فراہمی اور ان کی دوبارہ بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر بھی موجود تھے، بعد ازاں انہوں نے برسات سے متاثرہ دیہی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔