اسلام آباد،05 اگست (اے پی پی ): جنرل سیکرٹری کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانچ اگست کو بھارت نے کشمیریوں کے ریاستی حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور انہیں ہر قسم کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آزادی پسند لوگ ہیں اور ہمارا ایک ہی نعرہ ہے کہ مکمل آزادی دی جائے ۔