پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے؛ایڈیشنل ڈی سی حسنین خالد سنپال

17

رینالہ خورد،18اگست(اےپی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں  کیونکہ پاکستان کو پولیو فری بنانا ہرشہری کا مشن ہونا چاہیے جس کے لئے ہم نے بھر پور محنت کرنی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22اگست سے شروع ہونےو الی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی ٹی میں اور محکمے پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں ، میں بحثیت ایک پاکستانی اور ذمہ دار شہری ان ان ٹیموں اور محکموں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 22اگست سے شرو ع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کریں ۔

سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے 18اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مہم 22اگست تا26اگست تک جاری رہے گی۔ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 6لاکھ27ہزار114 بچوں انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے ،اس مقصد کے لئے 2564موبائل ٹی میں 141فکسڈ ٹی میں اور 66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام نے مکمل انتظامات کئے ہیں ۔ان ٹیموں کی نگرانی کے لئے بھی افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اور وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کمی کو تاہی نہیں ہو گی جبکہ اس  جذ بہ سے اس مہم کو مکمل کرنا ہے کہ ہم پولیو فری پاکستان کی منز ل حاصل کر سکیں ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرصاحبان،سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی، سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی ۔