اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ) پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کی تیاری لوگ کیسے کر رہے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں وفاقی دارلحکومت کے بازاروں میں لگے سٹالز پر خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں نے کہا کہ پاکستا ن کی یوم آزادی تو ہر سال ہی اہم ہوتی ہے مگر اس سال گولڈن جوبلی ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اس لئے اس سال جشن آزادی کو منانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔