پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق قرآن و سنت کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کا حق ہے، پیغام پاکستان کانفرنس

22

چنیوٹ، 20 اگست(اے پی پی): گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پیغام پاکستان کانفرنس زیر صدارت چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی منعقد ہوئی جس میں تمام مسالک کے رہنماؤں نے شرکت کی مرکزی علماء کونسل ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قرآن وسنت کی روشنی اور 1973ء کے متفقہ آئین کی روشنی میں تمام مسالک کے جید علماء کرام کی مشاورت سے تیار ہوا تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور دینی قیادت کے دستخط موجود ہیں اس پر عمل درآمد وقت کی تقاضا ہے پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق اور دائرے میں رہنا قرآن و سنت کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کا حق ہے حکومت فوج یا تمام سرکاری ادارے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی افواہ سازی یا تنقید کسی بھی صورت جائز نہیں ہے ان کے خلاف مسلح جد وجہد کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا دہشت گردی خلاف جنگ میں علماء و مشائخ نے افواج پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں فرقہ وارانہ منافرت اور طاقت کے بل پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی شریعت کے احکام کے خلاف انتہا،پسندانہ سوچ سے پرہیز کریں اور معاشرے میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے سوشل میڈیا الیکٹرونکس میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے اس کے ذریعے افواہ سازی نہ پھیلائی جائے اور بالخصوص اداروں کو سیاست میں نہ دھیکیلا جائے مختلف مسالک کا اختلاف ایک حقیقت ہے لیکن اس اختلاف کو علمی اور نظریاتی حدود میں رکھنا واجب ہے تمام انبیاء،صحابہ کرام و اہل بیت کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے پیغام پاکستان کانفرنس سے مرکزی علماء کونسل پنجاب کے سیکرٹری حافظ مقبول احمد، سید رضا شاہ،مولانا اعظم فاروق،مولانا عابد فاروقی،مولانا قاسم عمار، مولانا ارشاد احمد کلیار، مولانا خلیل احمد اشرفی،مولانا عبدالرزاق نثار،جود حسن محسنی،پیر محمد رفیق،حاجی سکندر حیات گولڑوی و دیگر نے شرکت کی۔