پاکپتن؛پولیس نے 12 روز قبل اغواء ہونیوالی ماں اور ڈیڑھ ماہ کی بچی بازیاب کروالیا، ملزمان گرفتار

16

پاکپتن،21اگست(اے پی پی): پولیس نے 12 روز قبل اغواء ہونیوالی ماں اور ڈیڑھ ماہ کی بچی بازیاب کروالیا ہے جبکہ ماں بیٹی کو اغواء کرنیوالے پندرہ ملزمان کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ بھی برآمد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے بتایا کہ مغوی خاتون کو بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر ساتھیوں سے مل کر اغواء کیا،دوران اغواء خاتون سے بچی چھین کر طلاق لینے کےلیے دباؤ ڈالا گیا،صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خاتون اور بیٹی کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب کروایا۔بارہ روز قبل ملزمان نے گاؤں شاہو بلوچ سے گن پوائنٹ پر ماں بیٹی کو اغواء کیا تھا،دوران واردات مغوی کے شوہر پر بدترین تشدد اور گاؤں میں شدید فائرنگ بھی کی گئی تھی۔