پاکپتن،02اگست(اے پی پی):برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے 780وی سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں ،جس میں انڈیا سمیت دنیا بھر سے علماء و مشائخ اور زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سجادہ نشین نظام الدین اولیاء محبوب الہی صاحبزادہ سید محمد فرحان نظامی نے وفد سمیت درگاہ بابا فرید پر حاضری دی۔نظام الدین اولیاء کاکے مزار سے آنے والی چادر بابا فرید کے مزار پر چڑھائی گئی اور ملک وملت کی سلامتی کے لٸے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے زائرین کے لئیے خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔











