پاک بحریہ کا بدین کے علاقے ماتلی میں سیلابی پانی میں محصور افراد کے لئے ریلیف آپریشن جاری

13

اسلام آباد،29 اگست (اے پی پی ): پاک بحریہ کا بدین کے علاقے ماتلی میں سیلابی پانی میں محصور افراد کے لئے ریلیف آپریشن جاری  ہے۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق دو روز سے سیلابی پانی میں پھنسے 300  افراد مختلف ذرائع سے مدد کی درخواست کر رہے تھے۔ پاک بحریہ نے سیلاب زدگان کی درخواست پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بنیادی اشیائے ضرورت فراہم کر دیں۔

اس موقع پر محصور افراد میں عیسائی اور ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بزرگ،بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔