لاہور، اگست 23(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں آب پاک اتھارٹی کی کارکردگی، ایکٹ میں ترمیم اور اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی آب پاک اتھارٹی سید محمد ذاہد نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عرصے سے تعطل کے شکار مراکز آب کو تیزی سے فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک ہزار مراکز آب 60دن میں چالو کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ پبنے کا صاف پانی ہر شہری کا حق، حکومت یہ حق اسے دے گی، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کھارے پانی کو قابل استعمال بنا کر شہریوں کو فراہم کیاجائے گا۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، قصور اور ڈی جی خان میں ٹریٹ ایبل واٹر کو قابل استعمال بنانے کیلئے پروگرام شروع کیا جائے گا۔ تین مراحل میں اس پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے ٹریٹ ایبل واٹر کو قابل استعمال بنانے کیلئے روڈ میپ طلب کرلیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئے خراب پائپ لائنوں کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ شکیل احمد، ایم ڈی واسا غفران احمد ،ایم ڈی آب پاک اتھارٹی سیدمحمد ذاہد اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔