پشین ،13 اگست (اے پی پی): ملک بھر کی طرح پشین میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، گلیاں اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے ہیں ۔شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں جبکہ بازاروں میں شہریوں کا رش د کھائی دینے لگا۔بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی وطن عزیز کی آزادی کے جشن کو خوب سے خوب تر منانے کے لئے خریداری میں مصروف ہے۔