ملتان، 16 اگست( اےپی پی): ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ کھاد فیکٹری کے قریب پولٹری شاپ پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور 800 کلو گرام مردہ مرغیاں ڈمپنگ سائڈ پر تلف کر دی گئیں ہیں اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی، شعیب جدون نے کہا کہ پولٹری شاپ مالکان مردہ،کم وزن مرغیاں فروخت کر رہے تھے اور کہا سلائر کونز کی عدم موجودگی اور ورکرز کے ٹریننگ سرٹیفیکیٹس کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا شعیب جدون نے کہا کہ
مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور شوارما شاپس پہ سپلائی کی جانی تھیں اور انہوں نے کہا کہ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا کے 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور کہا مردہ مرغیوں جیسا گھناؤنا کام کرنے والے عوام کے دشمن ہیں شعیب جدون،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کریک ڈاؤن جاری ہیں۔