رحیم یار خان ، 22 اگست (اے پی پی):رحیم یار خان تھانہ پکا لاڑاں کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات کا ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم باقر حسین ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ میں خطرناک ریکارڈ یافتہ ملزم باقر حسین ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے،ملزم سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس ملزم کے انکشاف پر برآمدگی اسلحہ کے لیے جا رہی تھی،موضع کوٹلہ دولت کے قریب ملزم کوچھڑانے کے لیے ملزم کےدیگر ساتھیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پکا لاڑاں بھی مزید نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اورپولیس کا بھی حفاظت حق خود اختیاری کی خاطر ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم باقر حسین ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،واقع تھانہ پکا لاڑاں کی حدود موضع کوٹلہ دولت میں پیش آیا،ملزم کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور،سرکل کی بھاری نفری کے ہمراہ فرار ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان اختر فاروق نے ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور اور ایس ایچ اوز، تھانہ سٹی لیاقت پور ، پکا لاڑاں کو فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ کی حسب ضابطہ کارروائی کی ہدایت کی۔











