چترال میں سیلاب کا سلسلہ جاری، رباط کے علاقے میں گلیشیر پھٹنے سے سیلاب کے باعث تباہی

9

چترال، 01 اگست(اے پی پی):ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی سیلاب کا سلسلہ جاری ہے بس فرق صرف اتنا ہے کہ نیچے اضلاع میں بارش کے باعث سیلاب آتا ہے اور یہاں برفانی تودہ پھٹنے کے بعد اچانک سیلاب آتا ہے جو زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ وادی ارکاری میں رباط کے علاقے میں بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو گلیشیر پھٹنے سے سیلاب آیا اس نے اس علاقے تباہی مچادی۔