ملتان،15اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس مجسٹریٹس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے منافع خوروں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے پرائس کنٹرول مہم پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ مجسٹریٹس فیلڈ میں پرائس چیکنگ کو تیز کریں اور کہا غلہ و سبزی منڈیوں سے مارکیٹ میں سپلائی چین کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور کہا کہ تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہفتہ وار ریٹ لسٹ جاری کرینگے ، کسی صورت ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کو لوٹ مار نہیں کرنے دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ سپیشل پرائس چیکنگ وہیکل سکواڈ کا آغاز کیا جارہا ہے اور کہا پرائس وہیکل سکواڈ گراں فروشی کی شکایت پر فوری ایکشن لے گا۔
ا