ڈینگی مچھروں کی افزائش کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کو تیزترکرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے؛ایڈیشنل ڈی سی اوکاڑہ حسنین خالد

11

اوکاڑہ،20اگست(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کو تیزترکرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نےانسداد ڈینگی کمیٹی  کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انسداد ڈینگی کے لئے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیوں نے ایس او پیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد  ڈینگی کے لئے حوصلہ افزااقدامات کئے ہیں  تاہم تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی انسداد ڈینگی مہم میں ایس او پیز پرعملدرآمد کرتے ہوئے اس کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود ڈینگی ہارٹ سپاٹس کی مسلسل چیکنگ کی جائے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے دن رات متحرک ہیں اورضلع میں 586 ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام مسلسل جاری ہے۔

اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان جن میں سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین خاں بلوچ،  ڈی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حق نواز علی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر سید سجاد حسین گیلانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، سی ڈی سی آفیسر اصغر علی سمیت اراکین انسداد ڈینگی کمیٹی نےشرکت کی۔