اسلام آباد،4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطا ب میں کہا ہے کہ کابینہ نے وزارت داخلہ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس پر وفاقی کابینہ نے انتقامی نہیں قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون کی جانب سے کابینہ کو اس کیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت حکومت آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر ایکشن لینے کی پابند ہے۔