کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر سے ہی مکمل ہوگا ,چوہدری پرویز الٰہی

6

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب

لاہور، 5اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے قیام پاکستان کے وقت ہی سازشیں شروع کر دی تھیں۔کشمیر میں مداخلت کرکے ہندوستان نے امن کی فضا خراب کی جبکہ دوسری طرف فلسطین میں سازش کرکے امن خراب کیا گیا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے او رپاکستان کشمیر سے ہی مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  90 شاہراہ قائداعظم پر یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کے ساتھ پاکستانی قوم کا خونی رشتہ ہے۔کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔