رینالہ خورد,2اگست(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چودھری ضیااللہ نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی ہرطرح کی سپورٹ جاری رکھے گابھارت غاصبانہ قوانین بناکر کشمیرپر قبضہ کرکے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہاہے اقوام متحدہ کشمیر پر بھارت کاغاصبانہ قبضہ ختم کروانے کے ساتھ ساتھ بنائے گیے غاصبانہ قوانین کا بھی خاتمہ کروائےاورکشمیرکو آزاد ریاست کی حثیت دلائے انھوں نے کہاکہ 5اگست پاکستان میں یوم استحصال کے طور پرمنایا جائیگا انشااللہ جلد ہی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔











