لاہور ،05 اگست (اے پی پی): مرکزی وائس چیرمین پاکستان علماء کونسل پیر علامہ محمد زبیر عابد نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے کہ کشمیر کو آزادی ملی چاہیے۔ جس طرح بھارت نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور ہماری ماؤں بہنوں کی عزتیں پامال ہورہی ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ کشمیر آزاد ہوگا اور ان بہنوں کی پکار پر مسلمان محمد بن قاسم بن کر وہاں پہنچیں گے اور انشاء اللہ پاکستان کی سربلندی ہوگی۔