ملتان،16اگست(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک کا نشتر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، برن یونٹ کا دورہ،کمشنر نے جلالپور حادثے کے زخمیوں، لواحقین سے ملاقات کی اور انہوں نے نشتر ہسپتال،برن یونٹ انتظامیہ کو بھرپور علاج و معالجہ کی ہدایات دیں۔
کمشنرنےحادثہ میں جانبحق افراد کے لواحقین سےبھی ملاقات کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ڈویژنل انتظامیہ لواحقین کے ساتھ ہے،المناک حادثے ہر ہر دل رنجیدہ، ہر آنکھ اشکبار ہے اور کہا جاں بحق مسافروں کی شناخت اور لواحقین کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اورلاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
عامر خٹک نے کہاکہ حکومت پنجاب نے حادثے کے زخمیوں کی بھرپور کفالت کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے لواحقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی صادر فرمایا۔