ملتان،18اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئرجج مسٹرجسٹس چوہدری محمدمسعودجہانگیرنے مسٹرجسٹس محمدوحیدخان کے ہمراہ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے انٹری گیٹ پرسیکورٹی اسکینگ سیل کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کی سیکورٹی کوفول پروف بنانے کیلئے جدیداسکینگ مشین نصب کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سے بچا جاسکے، بعدازاں انہوں نے ہائیکورٹ بارمیں وکلاءخواتین کے روم کی تزین و آرائش کافتتاح بھی کیا اس موقع پرہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
سینئرجج نے خواتین وکلاءکے مسائل بھی سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ خواتین وکلاءکے مسائل حل کرائیں گے۔