ہرنائی،14 اگست(اے پی پی ):75ویں یوم آزادی 14 اگست کی مناسبت سے ہرنائی میں نوجوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ آباد موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی ،ریلی میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے ، ریلی کے شرکاء نے موٹر سائیکلوں پر اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔