ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کیں، کاروبار ی اوقات کار کی پابندی کو ختم کر دیا:پرویز الٰہی

11

لاہور11اگست ( اے پی پی )  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں  فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تاجر برادری اور صنعتکاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ کاروبار کے اوقات کار کی پابندی کو پورے صوبے میں ختم کر دیا ہے اور کاروباری مراکز او رمارکیٹیں پورے ہفتے کھولنے کی اجازت دی ہے۔تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے صوبے میں مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں دنیا کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کریں گے۔ ریسکیو 1122 ہو یا ٹریفک وارڈن سسٹم، آپ کے کام خود بولتے ہیں۔ آپ جیسا ویژنری وزیراعلیٰ ہی صوبے کو آگے لے جا سکتا ہے۔انجم نثار نے کہا کہ آپ کے سابق دور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بنیاد رکھی گئی اور ایکسپو سینٹر بنا۔ آپ نے جو کام بھی کئے وہ لوگوں کو آج بھی یاد ہیں۔ خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے آپ کی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے آپ نے تعلیم اور صحت کے معیاری ادارے بنائے۔ حافظ عمار یاسر، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور فیڈریشن کے عہدیداران و معروف صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔