ہم نے نیو ٹیک یونیورسٹی بنائی جو ڈگری ایوارڈنگ یونیورسٹی ہے؛ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین

37

اسلام آباد، 12 اگست  (اے پی پی ): وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین  نے   جمعہ کو یہاں  یوتھ کنونشن سے خطاب میں  کہا ہے کہ ہم نے نیو ٹیک یونیورسٹی بنائی جو ڈگری ایوارڈنگ یونیورسٹی ہے،نیوٹیک کے ذریعے ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت پیشہ وارانہ تعلیم دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  ایچ ای سی کو کہا ہے کہ ہر یونیورسٹی میں ایمپلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ سینٹر بنائیں۔