یوم استحصال کشمیر، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاجی  ریلی

17

پاراچنار،05اگست(اے پی پی):پاراچنار میں بھی یوم استحصال کشمیر، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاجی  ریلی نکالی گئی جس زندگی کے مختلف شعبوں سے  تعلق رکھنے والے افراد اور قبائیلی عمائیدین نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار عامر نواز اور قبائیلی عمائیدین نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو  یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 3 برس مکمل ہو گئے ہیں ،  بھارتی حکومت کا فیصلہ انتہائی افسوسناک اقدام ہے اس لئے آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔راہنماؤں نے کشمیریوں پر مظالم فوری طور بند کرنے پر زور دیا۔