یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان نے سال 2022-23کیلئے تین ارب 70کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

3

ملتان، 17 اگست(اے پی پی): یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان نے سال 2022تا2023کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے تین ارب 70کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ 40لیکچرار، پروفیسرزاورلیب انجینئرزکی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی پے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا بجٹ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹرسید منصور سرور نے کہاکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کاشمارجلد پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوگا،مستقبل کے بہترین انجینئرز اس یونیورسٹی سے ڈگریاں لے کرکامیاب طریقے سے مختلف شعبوں میں زندگی کاآغازکرچکے ہیں، اسی تعلیمی سال میں یونیورسٹی کی اپنی عمارت لاڑکمپلیکس میں نئی کلاسوں کاآغازہوگا۔

 حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اراکین پنجاب اسمبلی میڈم شاہدہ اور میڈم ثائرہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیرکیلئے مکمل فنڈزجاری کئے ہوئے ہیں، بارہ سال سے یونیورسٹی کی نئی عمارت کاکام رکاہواتھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیئے ہوئے ہے، ہماری حکومت ہرڈسٹرکٹ کی سطح پریونیورسٹیاں بنائے گی تاکہ طلباءوطالبات کو گھر سے دور تعلیم کے لئے ناجاناپڑے، یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائےگی،جلد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اسکی نئی عمارت کاافتتاح کرینگے۔