قومی باکسر آصف ہزارہ کا ایک اور اعزاز،آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ لیگ ایشیاء پیسیفک ٹائٹل اپنے نام کرلیا

7

اسلام آباد ،12 سمبر (اے پی پی ):قومی باکسر آصف ہزارہ کا ایک اور اعزاز،آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ لیگ ایشیاء پیسیفک ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

آصف ہزارہ نے فائنل میں فجی کے باکسر شمال رام  کو آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں شکست دی۔آصف نے چھ راؤنڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ میں پوائنٹ کی بنیاد پر فتح حاصل کی ۔قومی باکسر نے اپنا ٹائٹل سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کے نام کردیا۔