خیرپور؛ چہلم شہدائے کربلا کے پرامن انعقاد کے حوالے سے پولیس اور شیعہ علماء کا مشترکہ اجلاس

8

خیرپور،12ستمبر(اے پی پی):چہلم شہدائے کربلا کے پرامن انعقاد کے حوالے سے پولیس اور شیعہ علماء کا مشترکہ اجلاس ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کی زیر صدارت ہوا، ضلع کے تمام شیعہ علماء،  عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں چہلم کہ ماتمی جلوسوں کے موقع پر مرکزی بازار سمیت جلوس کی گزرگاہوں کے راستے میں آنیوالے تمام بازاروں میں پولیس اہلکار تعینات  کرنے  کا  فیصلہ کیا گیا، چہلم امام حسین کے دوران استحکام امن یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 اجلاس کے شرکاء نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی امور میں پولیس و انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا۔ شریک شیعہ رہنماؤں نے چہلم کے پر امن انعقاد کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی میر دوحیل کھوسو نے کہا کہ سیکیورٹی کے ضمن میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کی جائے گی، چہلم شہدائے کربلا کے پرامن انعقاد کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائنگے اورمحرم الحرام کی طرح چہلم کے موقع پر بھی مثالی یکجہتی، باہمی اتحاد، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیکر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائنگے، عوام کی جان و مال اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفط پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جبکہ امن عمل کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔