پاکپتن؛ ڈپٹی کمشنر سید آصف نے فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

5

پاکپتن، 30 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس پاکپتن میں ضلعی افسران اور ریسکیو افسران کے ہمراہ فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس سے کسی بھی حادثے اور ہنگامی صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو بروقت طبی امداد پہنچائی جا سکے گی.پندرہ سے زائد موٹر بائیکس ایمبولینسز شہریوں کو طبی امداد فراہم کریں گی۔

اس موقع پر ریسکیو افسران نے ڈپٹی کمشنر کو موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی۔